وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چینی سفیر یاوجنگ کی ملاقات، بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ، سی پیک کے تحت گوادر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پیر کو یہاں پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی۔ بات چیت …
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چینی سفیر یاوجنگ کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چینی سفیر یاوجنگ کی ملاقات، بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ، سی پیک کے تحت گوادر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پیر کو یہاں پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سی پیک کے تحت گوادر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ صوبے میں منرل زونز کے قیام کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سی پیک کے تحت مجوزہ صنعتی زونز کے قیام کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں چین اور دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کو فعال کیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔چینی سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے میں بلوچستان کا اہم کردار ہے۔








