اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے بدھ کو یہاں پاکستان کے دورے پر آئے بحرینی وفد کی سربراہ نائب سیکرٹری برائے عرب وایفرو۔ایشیائی امور شیخہ رانا بنت عیسی بن دائج الخلیفہ نے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بحرینی وفد کی سربراہ سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اہم علاقائی و بین …
وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی سے بحرینی وفد کی سربراہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے بدھ کو یہاں پاکستان کے دورے پر آئے بحرینی وفد کی سربراہ نائب سیکرٹری برائے عرب وایفرو۔ایشیائی امور شیخہ رانا بنت عیسی بن دائج الخلیفہ نے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بحرینی وفد کی سربراہ سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اہم علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر دونوں ملکوں کے موقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بحث کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین بھائی چارے اور اخوت پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔طارق فاطمی نے وفد کو پر امن ہمسائیگی کی پاکستانی خارجہ پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی۔شیخہ رانا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں وفد کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا۔








