اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گا، جیسا کہ ماضی میں پولیو کے سینکڑوں کیسز کی بجائے اس سال صرف چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو اس ضمن میں بہتر صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو تین روزہ ملک گیر انسدادپولیو مہم …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کی کچی آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر ملک گیر پولیو ویکسینیش مہم کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گا، جیسا کہ ماضی میں پولیو کے سینکڑوں کیسز کی بجائے اس سال صرف چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو اس ضمن میں بہتر صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو تین روزہ ملک گیر انسدادپولیو مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر قومی صحت عامر کیانی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان اور سینئر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی تمام ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں جو بعض علاقوں میں زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کے باوجود اس مہلک وائرس سے ملک کو پاک کرنے کیلئے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ قبل ازیں صدر مملکت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچی آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ملک گیر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ صدر مملکت نے خطرات کے باوجود اس مہم کو جاری رکھنے پر تمام متعلقہ اداروں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔








