اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتاہے۔ پاکستان کی پا رلیمان معیشت کے محاذ پر تعا ون کو فروغ دینے کے لئے امریکہ سمیت تمام ہمسایہ ممالک اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مضبوط پارلیمانی روابط استوار کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری …
پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتاہے، سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتاہے۔ پاکستان کی پا رلیمان معیشت کے محاذ پر تعا ون کو فروغ دینے کے لئے امریکہ سمیت تمام ہمسایہ ممالک اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مضبوط پارلیمانی روابط استوار کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے وہ خزانہ اورتجارت کے وزراءسے بات کریں گے۔ کاروباری حلقے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ان کی مشاورت کے بعد پالیسی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو پہلی پاک۔امریکہ بزنس اپرچیونٹیز کانفرنس سے ایک مقامی ہو ٹل میں خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ سپیکر نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ قومی خوشحالی اوردیر پا ترقی کا انحصار حکومتوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی کاروباری برادری پر ہوتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستان کی کاروباری برادری نے سماجی، اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ملک بھر کے صنعت کا روں اور تاجروں نے جس ثابت قدمی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔








