اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے میثاق معیشت پر اتفاق رائے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اس طرح ہی ہم ایک فعال معیشت اور فلاحی ریاست کی طرف عملی قدم بڑھا سکتے ہیں‘ کالا باغ ڈیم وفاقی اکائیوں کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتا‘ بھارت کے ساتھ تعلقات میں جلد بازی کی ضرورت نہیں‘ …
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا ضمنی مالیاتی (ترمیمی) بل 2018ءپر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے میثاق معیشت پر اتفاق رائے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اس طرح ہی ہم ایک فعال معیشت اور فلاحی ریاست کی طرف عملی قدم بڑھا سکتے ہیں‘ کالا باغ ڈیم وفاقی اکائیوں کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتا‘ بھارت کے ساتھ تعلقات میں جلد بازی کی ضرورت نہیں‘ منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا‘ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین شدید متاثر ہوں گے اور غریب کاشتکار طبقہ کے لئے کھادیں مہنگی ہوں گی جس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے‘ سی پیک منصوبے پر نئی حکومت نے ابہام پیدا کیا‘ سی پیک منصوبے کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے خلاف ہم دیوار چین ثابت ہوں گے‘ ہم تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں‘ حکومت نے اچھے اقدامات اٹھائے تو بھرپور تعاون کریں گے، بھارت کے ساتھ تعلقات اپنی جگہ پر ہیں لیکن کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، مغرب کے ضمیر کو بھی جگانے کی ضرورت ہے۔








