اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور انتہاءپسندی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے وزارت مذہبی امور مختلف مسالک کے علماءپر مشتمل کمیٹی قائم کرے گی جو ملک بھر کے مدارس کا دورہ بھی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل اور پیس اینڈ …
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا اسلامی نظریاتی کونسل اور پیس اینڈ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے ”بین المذاہب ہم آہنگی“ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور انتہاءپسندی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے وزارت مذہبی امور مختلف مسالک کے علماءپر مشتمل کمیٹی قائم کرے گی جو ملک بھر کے مدارس کا دورہ بھی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل اور پیس اینڈ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ ”بین المذاہب ہم آہنگی“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماءپر مشتمل کمیٹی کے قیام سے حکومت کے امن کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی۔ انہوں نے عاشورہ کے دوران سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علماءکرام کا کردار بھی اہم رہا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال میں مسلمان قوم کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔








