وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایشیاءمیں امن،سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے بین الحکومتی فورم کے خصوصی وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت ایشیائی خطے میں تنوع، مواقع اور چیلنجوںکا سی آئی سی اے سے گہرا تعلق ہے، پاکستان تعمیری سرگرمیوں کیلئے سی آئی سی اے کیساتھ کام اور ان کی سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد ۔ 24 …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایشیاءمیں امن،سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے بین الحکومتی فورم کے خصوصی وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایشیاءمیں امن،سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے بین الحکومتی فورم کے خصوصی وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت
ایشیائی خطے میں تنوع، مواقع اور چیلنجوںکا سی آئی سی اے سے گہرا تعلق ہے، پاکستان تعمیری سرگرمیوں کیلئے سی آئی سی اے کیساتھ کام اور ان کی سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایشیائی خطے میں تنوع، مواقع اور چیلنجوںکا ایشیاءمیں رابطوں اور اعتماد سازی سے متعلق کانفرنس(سی آئی سی اے) سے گہرا تعلق ہے، پاکستان تعمیری سرگرمیوں کیلئے سی آئی سی اے کیساتھ کام اور ان کی سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھے گا۔پیر کو نیو یارک میں اپنی مصروفیات کا آغاز کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایشیاءمیں امن،سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے بین الحکومتی فورم سی آئی سی اے کے خصوصی وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر خارجہ نے تنظیم کا چیئر مین منتخب ہونے پر تاجکستان کو مبارکباد دی اور تنظیمی امور میں پیشرفت کیلئے چینی قیادت کو سراہا۔وزیر خارجہ نے مکمل رکن کی حیثیت سے سری لنکا کا سی آئی سی اے میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ ایشیائی خطے میں تنوع،مواقع اور چیلنجوںکا ایشیاءمیں رابطوں اور اعتمادسازی سے متعلق کانفرنس(سی آئی سی اے) سے باہمی تعلق ہے۔پاکستان تعمیری سرگرمیوں کیلئے سی آئی سی اے کیساتھ کام اور انکی سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھے گا۔








