وزیراعظم عمران خان کا وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سے متعلق بریفنگ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت کی تمام تر توجہ عام لوگوں کی زندگیوںمیں تبدیلی لانے پر ہے، غریب اور معاشرے کے پسماندہ طبقات ہماری ترجیح ہے جو معمولی بیماری کی صورت میںبھی قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں وزارت نیشنل ہیلتھ …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت کی تمام تر توجہ عام لوگوں کی زندگیوںمیں تبدیلی لانے پر ہے، غریب اور معاشرے کے پسماندہ طبقات ہماری ترجیح ہے جو معمولی بیماری کی صورت میںبھی قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سے متعلق بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر برائے نیشنل ہیلتھ عامر محمود کیانی، سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) زاہد عباسی، ڈی جی نیشنل ہیلتھ اسد حفیظ اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی، مختلف مسائل، چیلنجوں اور سٹرٹیجک ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو وزارت کے ریگولیٹری امور بالخصوص 18ویں ترمیم کے بعد ادویات کی کوالٹی کے شعبوں، لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن، طبی تعلیم، ہیلتھ سیکٹر میں قانون سازی اور بین الاقوامی وعدوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے وزیراعظم کو وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

مزید خبریں