خوشحال خان ایکسپریس حادثے کی انکوائری 30 ستمبر تک مکمل ہو جائے گی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خوشحال خان ایکسپریس حادثے کی انکوائری 30 ستمبر تک مکمل ہو جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں عائشہ غوث‘ شائستہ پرویز ملک‘ علی زاہد اور شیزہ فاطمہ کی طرف سے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایوان کو …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خوشحال خان ایکسپریس حادثے کی انکوائری 30 ستمبر تک مکمل ہو جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں عائشہ غوث‘ شائستہ پرویز ملک‘ علی زاہد اور شیزہ فاطمہ کی طرف سے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایوان کو بتایا کہ یہ واقعہ دس ستمبر کو پیش آیا تھا جس میں 20 مسافر زخمی ہو گئے تھے‘ اس کی انکوائری 30 ستمبر تک مکمل کرکے قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں