اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں جاپان کی طرف سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ جاپان کے لئے مختلف معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ جاپان اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات قابل ستائش ہیں، پاکستان کے مشکل وقت میں جاپان نے ہمیشہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں جاپان کی طرف سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ جاپان کے لئے مختلف معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ جاپان اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات قابل ستائش ہیں، پاکستان کے مشکل وقت میں جاپان نے ہمیشہ کھلے دل سے تعاون کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو ان کے آفس میں ان سے ملاقات کی ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط تجارتی دوطرفہ تعلقات ہیںجن پر پاکستان کو ہمیشہ فخر رہا ہے۔ جاپان اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے دنیا میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے، اسے پاکستان میں آزادانہ منصوبوں کے لئے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو ملک کے تشخص کو مثبت انداز میں اجاگر کرنے کے لئے ایک موثر حیثیت حاصل رہی ہے لیکن میڈیا کو دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خلاف بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔








