سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ہم آج خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے وژن کے مطابق نئے دور سے گزر رہے ہیں۔ پاک سعودی تعلقات اپنی مضبوطی اور استحکام کے باعث بے مثال ہیں۔ پچھلی سات دہائیوں سے ان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تاریخی …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ہم آج خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے وژن کے مطابق نئے دور سے گزر رہے ہیں۔ پاک سعودی تعلقات اپنی مضبوطی اور استحکام کے باعث بے مثال ہیں۔ پچھلی سات دہائیوں سے ان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تاریخی تعلقات مذہب اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا پہلا غیرملکی دورہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو اپنا سٹریٹجک اتحادی سمجھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع پرویز خٹک تھے۔ اس موقع پر سعودی سفیر اور پرویز خٹک نے کیک بھی کاٹا۔ سعودی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم مملکت سعودی عرب کی وحدت کے 88ویں قومی دن کا جشن منا رہے ہیں۔ اس دن کیلئے شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن آل سعود کی کاوشیں قابل قدر ہیں جس کے نتیجے میں ہم یہ دن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کامیابیوں اور ترقی کے 88 برس گزار لئے اس دوران مختلف بادشاہوں نے مملکت کی باگ ڈور سنبھالی اور اس کو بلند مقام تک پہنچایا۔ اللہ کی طرف سے اس ملک کو حرمین شریفین کا شرف حاصل ہوا، ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کا قبلہ اور دنیا کے مقدس ترین مقامات اسی ملک میں ہیں، یہی ہماری حقیقت اور سعودی عرب کی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے نئے دور سے گزر رہے ہیں اور اس کی بلندیوں کو محسوس کررہے ہیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے مطابق ایک روشن اور پرامید مستقبل دیکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں