اقوام متحدہ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے کویتی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کویت کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے کویتی ہم منصب سے ملاقات

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے کویتی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کویت کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں دونوں ملکوںکے تعلقات کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔کویتی وزیر خارجہ نے اس بات پر زوردیا کہ دونوں ملکوںکے درمیان سیاسی اوراقتصادی میدانوں میں تعاون کے لئے موجود میکنزم تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے کیلئے مضبوط ادارہ جاتی بنیاد فراہم کرتا ہے۔








