وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کے پہلے اجلاس کے دوران اظہار

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو ایک فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لئے نئے زمینی حقائق اس کے کردار کے از سر نو جائزہ کے متقاضی ہیں جبکہ نیکٹا کے کردار اور امور کار کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک ہفتہ میں اپنی …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو ایک فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لئے نئے زمینی حقائق اس کے کردار کے از سر نو جائزہ کے متقاضی ہیں جبکہ نیکٹا کے کردار اور امور کار کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک ہفتہ میں اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ اس بات کا اظہار منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم آفس میں نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا، یہ نیکٹا کے قیام کے بعد سے اس کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس تھا۔ اجلاس میں وزیر دفاع ، وزیر خزانہ، وزیر قانون، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر مملکت داخلہ ، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری داخلہ ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف سیکٹریز، پولیس کے آئی جیز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا نے اجلاس کو دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے انسدادکے لئے پالیسی سازی اور قومی حکمت عملی پرعملدرآمد کے لئے اولین ادارہ کی حیثیت سے نیکٹا کے قیام کے بعد سے اس کے مینڈیٹ اور کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید خبریں