وفاقی وزیر اطلاعات نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پر بحث کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کے ذمہ دار اسحاق ڈار اینڈ کمپنی ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کاروں کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ وہی سلوک کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کے ساتھ کیا تھا‘ ملک کو قرضوں کے جال میں پھنسایا گیا ہے‘ عمران خان …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کے ذمہ دار اسحاق ڈار اینڈ کمپنی ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کاروں کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ وہی سلوک کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کے ساتھ کیا تھا‘ ملک کو قرضوں کے جال میں پھنسایا گیا ہے‘ عمران خان کے وژن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جس انقلاب اور تبدیلی کا وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا جائے گا‘ ہماری ایک ماہ کی کارکردگی ان کی ایک سال کی کارکردگی سے بہتر ہے‘ ہم نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا ہے انشاءاللہ ایک ایک کرکے پورا کریں گے اور پورا کرکے دکھائیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پر بحث کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنی تقریر کا آغاز جان پرکن کی کتاب کے اقتباس سے کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک امپائر تیسری دنیا کےلئے اقتصادی نظام بناتے ہیں‘ جب ایسٹ انڈیا کمپنی کا سفیر مغل بادشاہ اکبر کے دربار میں آیا تھا تو اس کے پاس ایک پورا اقتصادی منصوبہ موجود تھا کہ کس طرح ہندوستان کے وسائل پر قابض ہونا ہے‘ بالکل اسی طرح جب 2013ءمیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تھی تو ان کے پاس بھی ملک کو قرضوں کے جال میں پھنسانے کا مکمل ایجنڈا موجود تھا۔ ان تجربہ کاروں کی حکومت نے جب حکومت سنبھالی تو انہوں نے پاکستان کے ساتھ وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں کیا تھا۔

مزید خبریں