ڈاکٹر شیریں مزاری سے آل پاکستان ہندو پنچائیت کے صدر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

ڈاکٹر شیریں مزاری سے آل پاکستان ہندو پنچائیت کے صدر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات حکومت ہندو برادری کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت ہندو کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو …

ڈاکٹر شیریں مزاری سے آل پاکستان ہندو پنچائیت کے صدر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
حکومت ہندو برادری کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت ہندو کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آل پاکستان ہندو پنچائیت کے صدر پنڈت چنا لال کی سربراہی میں ہندو برادری کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملاقات کے دوران نریش چند ‘ رمیش کمار‘ اوم پرکاش‘ پرویز لال اور عاطف چوہان موجود تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو ہندو برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وفد کو مسائل کی کے فوری حل کی یقین دہانی کراتی ہوئے کہا کہ حکومت ہندو برادری کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں