اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ترجیحی بنیادوں پر ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے جامع قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی وضع کی ہے جس کا پلڈاٹ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور عالمی اقتصادی فورم …
بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ترجیحی بنیادوں پر ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے جامع قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی وضع کی ہے جس کا پلڈاٹ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور عالمی اقتصادی فورم جیسی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں اعتراف کیا ہے، پاکستان نے نیب کی کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے، نیب نے بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 297 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔








