اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا اور اس مناسبت سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سعودی سفیر نواف المالکی کی موجودگی میں کیک کاٹاگیا۔ سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ اس تقریب میں سعودی سفیر کے علاوہ مولانا طاہر اشرفی، جامعہ کے ریکٹر …
دنیا مستقبل میں دیکھے گی سی پیک کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو جائیں گے، سعودی سفیر نواف المالکی کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا اور اس مناسبت سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سعودی سفیر نواف المالکی کی موجودگی میں کیک کاٹاگیا۔ سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ اس تقریب میں سعودی سفیر کے علاوہ مولانا طاہر اشرفی، جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش، ادارہ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ضیاءالحق، ڈینز اور آئی آئی یو آئی سکولز کے بچوں نے شرکت کی۔ سکولز کے بچوں نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے اور سعودی سفیر کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں اور دنیا مستقبل میں دیکھے گی کہ سی پیک کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو جائیں گے۔








