صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزارت قومی صحت خدمات میں بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احتیاطی تدابیر پر مبنی صحت عامہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیماریوں کی روک تھام اور صحت مند آبادی کو یقینی بنانے کیلئے نہایت مو¿ثر طریقہ ہے، عوام کو معیاری صحت عامہ خدمات کی فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ مناسب رابطہ و تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احتیاطی تدابیر پر مبنی صحت عامہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیماریوں کی روک تھام اور صحت مند آبادی کو یقینی بنانے کیلئے نہایت مو¿ثر طریقہ ہے، عوام کو معیاری صحت عامہ خدمات کی فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ مناسب رابطہ و تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزارت قومی صحت خدمات میں اعلیٰ سطح کی بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر قومی صحت، خدمات عامر محمود کیانی نے صدر مملکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کے ہیلتھ وژن کے خدوخال پر روشنی ڈالی جس میں سب کیلئے قابل رسائی اور مساوی معیاری صحت خدمات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ صدر نے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر پر مبنی صحت عامہ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور اس میں تمام پالیسیاں، حکمت ہائے عملی اور منصوبہ جات شامل ہونے چاہئیں کیونکہ یہ بیماریوں کی روک تھام اور صحت مند آبادی کو یقینی بنانے کیلئے نہایت مو¿ثر طریقہ ہے۔صدر مملکت نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ الیکٹرانک میڈیا کے مو¿ثر استعمال کے ساتھ ساتھ اعضاءکے عطیہ اور پاپولیشن پلاننگ کی حوصلہ افزائی میں علماءکی شمولیت کے ذریعے رویہ جات میں تبدیلی کے حوالہ سے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے وزارت اطلاعات کے ساتھ مل کر کام کرے۔

مزید خبریں