اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ماہرین جنگلات پر مشتمل ہنگری کے وفد نے مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے منگل کو یہاں ملاقات کی اور کمرشل فارسٹری میں جدید مہارت سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان اور آئی جی جنگلات سیّد محمود ناصر سمیت وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ہنگرین …
ماہرین جنگلات پر مشتمل ہنگری کے وفد کی مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ماہرین جنگلات پر مشتمل ہنگری کے وفد نے مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے منگل کو یہاں ملاقات کی اور کمرشل فارسٹری میں جدید مہارت سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان اور آئی جی جنگلات سیّد محمود ناصر سمیت وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ہنگرین وفد کے سربراہ مسٹر جینو نعمت نے مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم خان کو اپنی کمپنی سلوانس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی جدید اور تیزی سے نشوونما پانے والے پودوں پر تحقیق کے 30 سال مکمل کر چکی ہے، ہم نے ہنگری اور چائنہ میں تیزی سے نشوونما پانے والے بلیک لاکسٹ اور روبینیا اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اب ہم بالکسسر پاکستان میں جدید لیبارٹری لگانے جا رہے ہیں تاکہ یہاں روبینیا جیسے تیزی سے نشوونما پانے والے پودوں پر تحقیق کی جا سکے۔ شرکاءوفد نے حکومت کے ماحولیات دوست منصوبوں کو سراہتے ہوئے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبہ میں عملی طور پر شریک ہونے کیلئے اپنی کمپنی اور ماہرین کی خدمات پیش کرنے کا عندیہ دیا۔








