اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیرا عظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ہماری شجرکاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان“ کا ابتدائی ردعمل غیر معمولی تھا، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حیران کن طریقے سے حصہ لیا اور زیادہ حوصلہ کن اقدام نوجوانوں کی فعال شر کت تھی، ابتدائی طور پر ہدف 1.5 ملین پودے یومیہ کا …
ہم جنو ری میں شروع ہونے والی شجرکاری مہم کو مثبت انداز میں شروع کریں گے، ملک امین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیرا عظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ہماری شجرکاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان“ کا ابتدائی ردعمل غیر معمولی تھا، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حیران کن طریقے سے حصہ لیا اور زیادہ حوصلہ کن اقدام نوجوانوں کی فعال شر کت تھی، ابتدائی طور پر ہدف 1.5 ملین پودے یومیہ کا تھا لیکن فعال اور بڑے پیمانے پر شمولیت کے باعث یہ تعداد 2.5 ملین سے تجاوز کر گئی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم جنو ری میں شروع ہونے والی شجرکاری مہم کو مثبت انداز میں شروع کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔








