سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سردار اختر مینگل کی ملاقات ، ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کو حل …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو بیروزگاری، ناخواندگی، توانائی کی قلت، انتہاءپسندی اور دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن کے خاتمہ کےلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے انتہا ئی ضروری ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کےلئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے سردار اختر مینگل کو یقین دلایا کہ بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے گا۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کی ترقی و خو شحالی کےلئے اپنے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں