وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال،ٹرمپ نے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو نیویارک میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ …

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال،ٹرمپ نے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو نیویارک میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی وی کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر سے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تاریخی تعلقات کو نئی جہتوں پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ شاہ محمود نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات کے دوران انہوں نے ٹرمپ کے رویے کو مثبت پایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس موقع پر انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو کے ساتھ 2 اکتوبر کو خصوصی ملاقات طے پائی ہے۔

مزید خبریں