اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے، سکینڈل میں افتخار چوہدری کے بیٹے، بیٹی اور سمدھی کا بھی نام ہے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا داماد مرتضیٰ امجد ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے، سکینڈل میں افتخار چوہدری کے بیٹے، بیٹی اور سمدھی کا بھی نام ہے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا داماد مرتضیٰ امجد ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کا مالک ہے جو دبئی فرار ہو گیا تھا، ان کی گرفتاری کے وارنٹ نیب نے جاری کئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے کیس کے حوالے سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اب پاکستان کے اندر طاقتور کا بھی احتساب شروع ہو چکاہے، وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرہ افراد نے وزیراعظم ہاﺅس کے باہر احتجاج کیا تھا۔ ماضی میں ایڈن ہاﺅسنگ کے نام سے سکیم میں پلاٹوں کی فروخت میں بڑا فراڈ ہوا تھا، سینکڑوں افراد نے اس سکیم میں اپنی جمع پونجی خرچ کرکے پلاٹ خریدے لیکن فراڈ کے باعث ان کی رقوم ڈوب گئی تھی۔ ایڈن سوسائٹی کے مالک اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کے داماد تھے۔ حیران کن طور پر افتخار چوہدری نے خود یہ کیس سنا اور یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے ایڈن سوسائٹی کے مالک کو ریلیف دے دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجدکو دبئی سے گرفتار کرلیا ہے جو اس کیس میں مطلوب تھا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ایڈن سوسائٹی کیس میں مطلوب باقی ملزمان سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلا ن افتخار، بیٹی اور سمدھی کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کیس کے حوالے سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔








