وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے بی او ٹی کی بنیاد پر لئی ایکسپریس وے کی تعمیر پر اصولی رضامندی دے دی ہے اور اس ضمن میں لئی ایکسپریس وے کی تعمیر کا معاہدہ دو ہفتوں میں طے پا جائے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ قبل ازیں …

راولپنڈی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے بی او ٹی کی بنیاد پر لئی ایکسپریس وے کی تعمیر پر اصولی رضامندی دے دی ہے اور اس ضمن میں لئی ایکسپریس وے کی تعمیر کا معاہدہ دو ہفتوں میں طے پا جائے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ قبل ازیں لئی ایکسپریس وے عمار چوک چکلالہ تک تعمیر کی تجویز تھی تاھم اب زیادہ سے زیادہ شہری آبادی کو مستفید کرنے کے لیے اب اسے سواں پل تک توسیع دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ لئی ایکسپریس وے کی تعمیر سے شہریوں خصوصاً نالہ لئی کے اطراف رہائش پذیر مکینوں کی تقدیر بدل جائے گی کیونکہ ایکسپریس وے کے اطراف سڑک پر کمرشل تعمیرات کی اجازت بھی دے دی جائے گی ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ لئی ایکسپریس وے کا مکمل تقشہ چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے اے پی پی کو بتایاکہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کے لیے ایکوائر کی گئی اراضی کے مالکان کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں ۔

مزید خبریں