بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور امریکن ریفیوجی کمیٹی کے درمیان بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوں کے سکولوں میں ا ندراج کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور امریکن ریفیوجی کمیٹی (اے آر سی) نے بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوں کے سکولوں میں ا ندراج کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق ستمبر 2018ءسے دسمبر 2020ءتک بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم کے 10 اضلاع میں208,445 بچوں کا سکولوں میں اندراج کیا جائے گا۔ سیکرٹری بی آئی …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور امریکن ریفیوجی کمیٹی (اے آر سی) نے بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوں کے سکولوں میں ا ندراج کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق ستمبر 2018ءسے دسمبر 2020ءتک بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم کے 10 اضلاع میں208,445 بچوں کا سکولوں میں اندراج کیا جائے گا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے معاہدہ کے تحت بی آئی ایس پی مستحقین کے ساتھ مربوط ماڈلز کی شراکت داری کے ذریعے سکولوں میں بچوں کے اندراج میں اضافہ کو دونوں اداروں کیلئے ایک اہم قرار دیا۔انہوں نے اس شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری ملک کے دور دراز علاقوں میں بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوںکے سکولوں میں اندراج میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ شراکت داری سکولوں میں بچوں کے اندراج کے حوالے سے سماجی تحریک کو فروغ دے گی۔ یہ شراکت داری کمیونٹی موبلائزیشن سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی اور آئی ای سی مواد کے ذریعے مستحقین میں آگاہی پیدا کرے گی۔

مزید خبریں