اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بے گناہ اور نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لے، کشمیری بھائیوں کا قیمتی خون رائیگاں نہیں جائے گا، بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل وزیراعظم نواز شریف …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بے گناہ اور نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لے، کشمیری بھائیوں کا قیمتی خون رائیگاں نہیں جائے گا، بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا خطے میں امن لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔








