وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے برطانوی ہم منصب جیرمی ہنٹ سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ترقی سمیت مختلف امور پر تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال اقوام متحدہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب جیرمی ہنٹ سے یہاں ملاقات کی۔ دونوں وزراءخارجہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ترقی سمیت مختلف …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے برطانوی ہم منصب جیرمی ہنٹ سے ملاقات

مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے برطانوی ہم منصب جیرمی ہنٹ سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ترقی سمیت مختلف امور پر تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب جیرمی ہنٹ سے یہاں ملاقات کی۔ دونوں وزراءخارجہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ترقی سمیت مختلف امور پر تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے شاہ محمود قریشی کو پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کو افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن اوراستحکام ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام معاملات کو حل کرنے کیلئے باہمی رابطوں کے دوطرفہ طریقہ کار کے تحت افغانستان ۔ پاکستان ایکشن پلان برائے امن واستحکام کیلئے قائم پانچ ورکنگ گروپوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ جیرمی ہنٹ نے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو برطانیہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔








