وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ادویات کے برآمد کنندگان کا اجلاس، ادویات سازی کے حجم اورمتبادل ادویات کی برآمدات میں اضافہ کے میکنزم بارے تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت، سروسز عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ادویات کے برآمد کنندگان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادویات سازی کے حجم اورمتبادل ادویات کی برآمدات …
وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ادویات کے برآمد کنندگان کا اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ادویات کے برآمد کنندگان کا اجلاس، ادویات سازی کے حجم اورمتبادل ادویات کی برآمدات میں اضافہ کے میکنزم بارے تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت، سروسز عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ادویات کے برآمد کنندگان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادویات سازی کے حجم اورمتبادل ادویات کی برآمدات میں اضافہ کے میکنزم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکسان(ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر شیخ اختر حسین نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ڈریپ نے ان مقامی ادویات ساز اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کئے ہیں جو کہ دوسرے ممالک کو ادویات برآمد کر رہے ہیں ۔ ان اقدامات اور سہولیات میں تیزی سے رجسٹریشن ایک سال میں ایک لاکھ ڈالرز کی برآمدات کرنے والوں کی رجسٹریشن میں رعایت اور برآمدات کی غرض سے ریگولیٹری دستاویزات کا اجراءشامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کے دوران ادویات ساز صنعت کی طرف سے بعض تحفظات کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ ان کے مسائل اور مشکلات کی داد رسی کے لئے ٹڈاپ اور کسٹمز سے بات کی جائے اور ادویات کے برآمد کنندگان کے ساتھ یکساں اور مساوی سلوک کرنے کی ضرورت ہے








