وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت پانچ سالوں میں بہترین اقتصادی اصلاحات لائیں گے‘ جن لوگوں نے قومی خزانے کو لوٹا تھا وہی ہمارے بجٹ پر سوالات اٹھا رہے ہیں‘ پورے ملک میں صحت کارڈ کا آغاز کرنے جارہے ہیں‘ تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔ جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت پانچ سالوں میں بہترین اقتصادی اصلاحات لائیں گے‘ جن لوگوں نے قومی خزانے کو لوٹا تھا وہی ہمارے بجٹ پر سوالات اٹھا رہے ہیں‘ پورے ملک میں صحت کارڈ کا آغاز کرنے جارہے ہیں‘ تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بجٹ پر بحث ہو رہی ہے‘ حکومت کو آئے ایک ماہ ہوا ہے۔ سابق حکومت نے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ سے خزانہ لوٹا۔ ہم ان محدود اقتصادی وسائل میں کام نمٹا رہے ہیں۔

مزید خبریں