صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا اسلامی تعاون کانفرنس کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی قتل عام رکوانے اور مسئلہ کشمیر کا پر ُ امن دیرپا حل ڈھونڈنے کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔ انہوں نے اسلامی تعاون کانفرنس کی وساطت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی قتل عام رکوانے اور مسئلہ کشمیر کا پر ُ امن دیرپا حل ڈھونڈنے کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔ انہوں نے اسلامی تعاون کانفرنس کی وساطت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پر اپنی منظور کردہ قرار دادوں پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ کشمیری عوام آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کافیصلہ کر سکیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون کانفرنس کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے نو نکاتی ایجنڈہ پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے اور بھارت اس کمیشن کو مقبوضہ وادی میں جا کر تحقیقات کرنے کے لیے معاونت فراہم کرے ۔

مزید خبریں