اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے وفاق اور پنجاب میں انفارمیشن کمیشن مکمل آنے والے چند دنوں میںکر لیا جائے گا ،انفارمیشن کمیشن کے قیام کے ساتھ ہی آر ٹی آئی قوانین پر عمل درآمد مزید تیز اور اور موثر ہوجائے گا ، سابقہ حکومت نے …
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد کا پی ٹی آئی حکومت کی شفافیت اور اطلاعات تک رسائی کے وژن کے موضوع پر سمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے وفاق اور پنجاب میں انفارمیشن کمیشن مکمل آنے والے چند دنوں میںکر لیا جائے گا ،انفارمیشن کمیشن کے قیام کے ساتھ ہی آر ٹی آئی قوانین پر عمل درآمد مزید تیز اور اور موثر ہوجائے گا ، سابقہ حکومت نے بین الاقوامی سطح کے معاہدوں اور ٹھیکوں کو عوام سے پوشیدہ رکھا ،ان میں یقیناًً شفافیت نہیں تھیں اسی لئے سابقہ حکومتوں نے ایسا کیا،جب بھی تحقیقات کی بات ہوتی تو ساتھ ہی ریکارڈ کو آگ لگ جاتی ، جمہوریت میں اطلاعات تک رسائی قانون ایک ستون کی حیثیت رکھتا ہے ،حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے شفافیت سے حکومتی امور مزید شفاف ہون گے ،کے پی کے کے بعد وفاق میں بھی وسل بلور ایکٹ لایا جارہا ہے جس کے تحت کرپشن یا بدعنوانی،لوٹی ہوئی قومی دولت کی نشاندہی کرنے والے کو 20فیصد دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔








