صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آغا خان کونسل فار پاکستان کے صدر سے ملاقات میں اظہار

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعلیم، صحت اور دیہی ترقی کے شعبوں میں قابل تعریف خدمات فراہم کر رہا ہے، پرنس کریم آغا خان کے عالمی امن، بین المذاہب بات چیت، ثقافتی تنوع اور تکثریت کیلئے بصیرت اور انتھک کوششوں نے دنیا بھر میں اقتصادی لحاظ سے پیچھے …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعلیم، صحت اور دیہی ترقی کے شعبوں میں قابل تعریف خدمات فراہم کر رہا ہے، پرنس کریم آغا خان کے عالمی امن، بین المذاہب بات چیت، ثقافتی تنوع اور تکثریت کیلئے بصیرت اور انتھک کوششوں نے دنیا بھر میں اقتصادی لحاظ سے پیچھے رہ جانے والی کمیونٹیز کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر، آغا خان کونسل فار پاکستان حافظ شیرالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے صدر کو پرنس کریم آغا خان کا خط پیش کرنے کیلئے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ پرنس کریم آغا خان نے صدر مملکت کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور پاکستان کے مابین تعاون اور اشتراک کار پر بھی روشنی ڈالی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعلیم، صحت اور دیہی ترقی کے شعبوں میں قابل تعریف خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبریں