پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایئر یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور قوم نے ملک میں امن کی بحالی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، اپنی بقاءکیلئے مزید چوکنا رہنا اور درست سمت میں آگے بڑھنا ہوگا، مشکل وقت گزر چکا، اگلا مرحلہ امن کی مکمل بحالی کا ہے۔وہ ایئر یونیورسٹی میں سکیورٹی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر …

راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور قوم نے ملک میں امن کی بحالی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، اپنی بقاءکیلئے مزید چوکنا رہنا اور درست سمت میں آگے بڑھنا ہوگا، مشکل وقت گزر چکا، اگلا مرحلہ امن کی مکمل بحالی کا ہے۔وہ ایئر یونیورسٹی میں سکیورٹی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں قومی سلامتی، داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کو قوم کی حمایت سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہے کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کی قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے پاکستانی فوج اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پر امن ماحول اور معاشی و سماجی و ترقی کے لیے فوج کو جو بھی کرنا پڑا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں محفوظ ماحول فراہم کرے گی اور بہتر سکیورٹی ماحول کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، قوم کی بھرپور حمایت سے دہشتگردی کو مو¿ثر انداز میں روکا گیا، ملک کو درپیش خطرات کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔قبل ازیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایئر یونیورسٹی پہنچے تو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی وائس ائیر مارشل (ر) فیض عامر نے ان کا استقبال کیا ۔

مزید خبریں