وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اومانی ہم منصب یوسف بن علوی بن عبداللہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اومان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے اومانی ہم منصب یوسف بن علوی بن عبداللہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹس …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اومان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے اومانی ہم منصب یوسف بن علوی بن عبداللہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹس اور دیگر فریم ورکس پر باقاعدہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں ملکوں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اگلے مرحلے کے جلد از جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔قریشی نے کہا کہ اومان میں مقیم دو لاکھ بیس ہزار پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اومان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی ہنر مند اور نیم ہنر مند افرادی قوت کو روز گار فراہم کرنیکی بھی پیشکش کی۔دونوں فریقوں نے موجودہ دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں