اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران …
وزیر اعظم عمران خان کا ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فون پر ماڈل ٹاﺅن سانحہ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ دیوانی و فوجداری مقدمات میں فوری انصاف تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں۔ واقعے میں ملوث افراد کو مناصب سے الگ کرکے بلا تفریق کٹہرے میں لایا جائے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ وزیر اعظم نے ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کا نشانہ بننے والے خاندانوں کو امید کی کرن دی ہے۔ قانون کی بالادستی کیلئے وزیر اعظم پاکستان کا ویژن قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کی امید دلانے پر وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں۔








