اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان اور عمان درمیان تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں عمان کے سفیر شیخ محمد المرحون سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی اور پاکستان اور عمان کے مابین باہمی تعلقات زیر غور آئے۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان اور …
پاکستان اور عمان درمیان تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں، شہریار خان آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان اور عمان درمیان تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں عمان کے سفیر شیخ محمد المرحون سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی اور پاکستان اور عمان کے مابین باہمی تعلقات زیر غور آئے۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مزہبی بنیادوں پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں مقیم پاکستانی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ بلکہ عمان کی ترقی اورخوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔








