اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے ہمراہ جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں فعال کردار ادا …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے ہمراہ جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں فعال کردار ادا کریں گے اور آئینی تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کے ماحولیات کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا اور اس کارخیر میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ صدر مملکت نے غیر ضروری پروٹوکول کو کم سے کم رکھنے پر زور دیتے ہوئے خود اس کا عملی مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔








