اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبہ کی آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے وزیر صحت کو پنجاب میں ہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پی آئی ٹی …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبہ کی آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے وزیر صحت کو پنجاب میں ہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بورڈ نے بتایا کہ نظام 25 ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے استعمال سے اسلام آباد کے بڑے ہسپتال پمز اور پولی کلینک کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ وزیر صحت نے اس نظام کو سراہا اور کہا کہ وفاقی سطح پر صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی جس کے ذریعے صحت کے تمام مراکز، ہسپتال، ایمبولینس سروس اور دیگر شعبوں کو منسلک کےا جائے گا۔








