مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی یو این ہیبیٹاٹ پاکستان کے پروگرام منیجر اور ڈبلیو ایس ایس سی سی کی کنٹری کوآرڈینیٹر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم میں بہتری لانے کےلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ یہ مسئلہ ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کا حل انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات وزارت موسمیاتی تبدیلی میں یو این ہیبیٹاٹ پاکستان کے پروگرام منیجر جاوید علی خان اور …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم میں بہتری لانے کےلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ یہ مسئلہ ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کا حل انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات وزارت موسمیاتی تبدیلی میں یو این ہیبیٹاٹ پاکستان کے پروگرام منیجر جاوید علی خان اور ڈبلیو ایس ایس سی سی کی کنٹری کوآرڈینیٹر تانیہ خان سے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان اور ایڈیشنل سیکرٹری خرم علی آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک امین اسلم خان نے کہا کہ پچھلی چند دہائیوں سے آبادی میں ہونے والے کثیر اضافہ کے سبب شہروں سے ملحقہ دیہی علاقے بھی شہروں کا حصہ بنتے گئے، شہروں کی آبادی بڑھنے اور سیوریج کے مناسب نظام کی عدم دستیابی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا گیا جس سے نہ صرف بیرونی ماحول متاثر ہوا بلکہ زیرزمین پانی بھی آلودگی کا شکار ہوا۔

مزید خبریں