اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میسرز ایم این ایم موٹرسائیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد احمد سیال اور ان کی کمپنی سے منسلک 271 سٹاک ہولڈرز کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا ۔ ملزمان پر لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹ مار کا الزام ہے، ملزموں نے 25 ہزار کی سرمایہ کاری پر ایک نئی …
نیب لاہور نے میسرز ایم این ایم موٹرسائیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے سی ای او اور منسلک 271 سٹاک ہولڈرز کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میسرز ایم این ایم موٹرسائیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد احمد سیال اور ان کی کمپنی سے منسلک 271 سٹاک ہولڈرز کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا ۔ ملزمان پر لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹ مار کا الزام ہے، ملزموں نے 25 ہزار کی سرمایہ کاری پر ایک نئی موٹر سائیکل دینے کا وعدہ کر کے انہیں لوٹا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم این ایم موٹرسائیکل پرائیویٹ لمیٹڈ محمد احمد سیال نے 7 فروری 2017ءمیں دیگر شراکت داروں محمد ارشد علی اور ارم شہزادی کے نام پر سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ایک کمپنی رجسٹرڈ کرائی، کمپنی کو صرف موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس کی درآمد و برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تاہم کمپنی نے اس شق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں سے موٹرسائیکل بیچنے کا وعدہ کر کے بھاری سرمایہ کاری اکٹھی کی اور اربوں روپے کی رقم خورد برد کی۔








