وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وزیر توانائی عمرایوب کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا اور پاٹا کے عوام کو آئندہ پانچ سال کے لئے ٹیکسز سے مستثنی قرار دینے، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں 30جون 2019تک توسیع،سیاحت ٹاسک فورس اور سٹیٹ بینک میں فنانشل یونٹ کے قیام،منظور حسین کو ڈی جی فنانشل یونٹ ،ارشد خان کو …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا اور پاٹا کے عوام کو آئندہ پانچ سال کے لئے ٹیکسز سے مستثنی قرار دینے، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں 30جون 2019تک توسیع،سیاحت ٹاسک فورس اور سٹیٹ بینک میں فنانشل یونٹ کے قیام،منظور حسین کو ڈی جی فنانشل یونٹ ،ارشد خان کو چیئرمین پی ٹی وی، جسٹس عبدالراﺅف کو ویج بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ الرحمان ٹرسٹ پر پابندی عائد کر دی ہے ،وفاق کے اطلاعات تک رسائی قانون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،30جون 2023کے بعد فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی ،آئندہ ہفتے سے ایف بی آر کے 100بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف بڑا آپریشن ،سرکاری اراضی پر قبضہ واگذار کرانے کے آپریشن کا دائرہ وفاق کے بعد کراچی تک بڑھایا جائے گا ،تمام وزارتوں کو ای گورنمنٹ میں منتقل کرنے کے لئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹاسک دیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراءکو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی معاملے میں شفارش نہ کریں ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وزیر توانائی عمرایوب کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔

مزید خبریں