اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 3 بڑی گرانٹس کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ،گرانٹس کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہے ،گرانٹس کے حصول کا مہینوں میں مکمل ہونے والا کام دنوں میں مکمل کیا گیا ہے ،سی پیک منصوبے اور …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 3 بڑی گرانٹس کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ،گرانٹس کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہے ،گرانٹس کے حصول کا مہینوں میں مکمل ہونے والا کام دنوں میں مکمل کیا گیا ہے ،سی پیک منصوبے اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے 30ستمبر کو سعودی عرب کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کریگا ۔جمعرا ت کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جو وعدے کیے تھے اس پر عمل کرتے ہوئے تین بڑی گرانٹس کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے اس بات پر زور دیا تھا کہ جو بھی معاملات ہیں انھیں تیزی سے نمٹایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری ،وزیر پیٹرولیم ، وزیر توانائی اور دیگر پر مشتمل ایک اہم وفد اتوار کو پاکستان کا دورہ کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سی پیک اور انفرسٹرکچرکے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اس پیش رفت کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔








