چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا حافظ ایس اے رحمن کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی، بیورو چیف رونامہ جنگ حافظ طاہر خلیل کی بھابھی اور سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حافظ ایس اے رحمن کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی، بیورو چیف رونامہ جنگ حافظ طاہر خلیل کی بھابھی اور سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حافظ ایس اے رحمن کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی حافظ طاہر خلیل کی بھابھی اور حافظ ایس اے رحمان کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے۔

مزید خبریں