خاتون اول بشرٰی بی بی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) خاتون اول بشرٰی بی بی نے کہا ہے کہجو لوگ ایک مہینے میں تبدیلی چاہتے ہیں انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ اللہ کر کے قوم کو ایسا لیڈر ملا ہے جو لالچی نہیں ہے، خان صاحب کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو ہے نہیں کہ وہ چلائیں اور سب ٹھیک ہو جائے ،یہ سب ٹھیک ہونے اور تبدیلی …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) خاتون اول بشرٰی بی بی نے کہا ہے کہجو لوگ ایک مہینے میں تبدیلی چاہتے ہیں انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ اللہ کر کے قوم کو ایسا لیڈر ملا ہے جو لالچی نہیں ہے، خان صاحب کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو ہے نہیں کہ وہ چلائیں اور سب ٹھیک ہو جائے ،یہ سب ٹھیک ہونے اور تبدیلی آنے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن اتنا نہیں جتنا پچھلی حکومتوں نے لیا، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو تمام مشکلات سے نکالیں گے اور اللہ تعالیٰ عمران خان کو ضرور کامیابی دیں گے، لیکن میرا یقین ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سمیت ہر چیز میں اتنی بہتری آئے گی کہ پاکستان ایک مثالی ملک بن جائے گا ، وزیراعظم عمران خان انتہائی سادہ انسان ہیں ،وہ ایک بہترین لیڈر ہیں، وہ صرف اور صرف اپنی قوم کی بہتری کے لیے سوچتے ہیں اور ایک اچھا لیڈر ہی عوام کے لیے سوچتا ہے ، وزیراعظم عمران خان انتہائی سادہ انسان ہیں ، وہ ایک بہترین لیڈر ہیں جن میں کوئی لالچ نہیں اور وہ صرف اور صرف اپنی قوم کی بہتری کے لیے سوچتے ہیں اور ایک اچھا لیڈر ہی عوام کی بہتری کے لیے سوچتا ہے اور وہی کسی بھی ملک اور قوم کی تقدیر بدل دیتا ہے، پاکستان کی تقدیر وزیراعظم عمران خان ہی بدلیں گے، اس صدی میں وزیراعظم عمران خان اور رجب طیب اردگان بہترین لیڈرز ہیں، وزیراعظم عمران خان انتہائی سادہ اور شفاف انسان ہیں جنہیں کائنات کی کسی بھی چیز کا کوئی لالچ نہیں، عمران خان ایک نیک روح ہیں جو بابا فرید کے عشق میں مبتلا ہیں، وزیراعظم عمران خان کی زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں اپنے پہلے انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں