قومی ایکشن پلان ملک اور خطہ میں امن کو یقینی بنانے کیلئے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا ،عالمی برادری نے بھی پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی خطہ اور عالمی امن و استحکام کیلئے قربانیوں کا اعتراف کیا ہے ، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ حل طلب تنازعات حل ہونے چاہئیں،صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

کاکول ۔ 16 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان ملک اور خطہ میں امن کو یقینی بنانے کیلئے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔ وہ گذشتہ روز یہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 134ویں لانگ کورس پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے ملک کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین …

کاکول ۔ 16 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان ملک اور خطہ میں امن کو یقینی بنانے کیلئے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔ وہ گذشتہ روز یہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 134ویں لانگ کورس پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے ملک کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کے ذریعہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ملک سے خاتمہ کیلئے قومی ایکشن پلان پر تمام سیاسی قیادت کے درمیان اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست وقت تھا جب عالمی برادری نے بھی پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی خطہ اور عالمی امن و استحکام کیلئے قربانیوں کا اعتراف کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ریاست پاکستان کی تخلیق کے مقاصد اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتے جب تک ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا قلع قمع نہ کیا جائے۔

Leave a Reply