اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کا آسمان کو چھوتا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کو تہہ و بالا کر سکتا ہے ،بھارت ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرکے مذاکرات کی طرف آئے۔ امریکہ کے شہر بروک لین میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا بروک لین میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کا آسمان کو چھوتا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کو تہہ و بالا کر سکتا ہے ،بھارت ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرکے مذاکرات کی طرف آئے۔ امریکہ کے شہر بروک لین میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارتی سیاستدانوں کے جارحانہ بیانات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے قتل عام میں اضافہ ہو گیا ہے،انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور یوںجنگ اور تباہی کی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔








