وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ بہت جلد ایک جامع نیشنل سینیٹیشن پالیسی سامنے لائیں گے کیونکہ یہ بہتر ماحول کی فراہمی اور ملک سے آلودگی کے خاتمے اور وزیراعظم پاکستان کے وژن "کلین پاکستان" کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں، سینیٹیش …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ بہت جلد ایک جامع نیشنل سینیٹیشن پالیسی سامنے لائیں گے کیونکہ یہ بہتر ماحول کی فراہمی اور ملک سے آلودگی کے خاتمے اور وزیراعظم پاکستان کے وژن "کلین پاکستان” کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں، سینیٹیش کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان، ایڈیشنل سیکرٹری خرم علی آغا،یونیسف کی نمائندہ، ڈاکٹر صائمہ، ڈبلیوایس ایس سی سی کی کنٹری کوارڈئنیٹر تانیہ، اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سینئر افسران نے اجلاس میں شریک تھے۔

مزید خبریں