اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے تجارتی مرکز کراچی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات کے الیکٹرک کے وفد سے جمعہ کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد چیئرمین کے الیکٹرک طیب ترین، سی ای او مونس علوی اور چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کے الیکٹرک کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے تجارتی مرکز کراچی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات کے الیکٹرک کے وفد سے جمعہ کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد چیئرمین کے الیکٹرک طیب ترین، سی ای او مونس علوی اور چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن آفیسر ڈیلی سنکلر پر مشتمل تھا۔ وفد نے صدر مملکت کو شہر کی بجلی کی ضروریات اور نظام کو بہتر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔








