صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں برآمدات اور روزگار پیدا کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے لہٰذا اس شعبہ کی ترقی کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں برآمدات اور روزگار پیدا کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے لہٰذا اس شعبہ کی ترقی کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ ملک کی مستقبل کی ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اس کے مو¿ثر استعمال سے مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کے ڈھانچہ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید خبریں