صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مری میں شہید کیپٹن جنید کی رہائشگاہ پر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو مری میں شہید کیپٹن جنید کی رہائشگاہ پر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ کیپٹن …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو مری میں شہید کیپٹن جنید کی رہائشگاہ پر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ کیپٹن جنید نے ہفتہ کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی بلندی درجات کےلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور قبر پر پھول چڑھائے۔

مزید خبریں